علما ئے سوء اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کیلئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان پر تنقید کر تے ہیں، حافظ محمد شاہد

جمعہ 17 نومبر 2017 20:13

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) جے یو آئی ف کے سیکرٹری نشر اشاعت حافظ محمد شاہد نے کہا کہ علما ئے سوء اپنا سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کیلئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان پر تنقید کر تے ہیں یہ علما ئے سو ء جب بھی علما ئے کرام کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہو تے ہو ئے دیکھتے ہیں تو نادیدہ قوتوں کے اشارے پر مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیانات شروع کر دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بروز جمعہ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ مساجد و مدارس اور اسلامی شہر کیخلاف ہونیوالی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا پنجا ب کے حقوق نسواں بل کو انہوں نے ہی ختم کرا یا اور نام نہا د علما ئے سو ء نے شریعت کیخلاف ہونیوالے اقدامات پر کوئی آواز نہیں اٹھائی یہ ٹانگہ پارٹیاں نادیدہ قوتوں کی تنخواہ پر کام کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کو عوام میں پزیر ائی نہیں ملتی ۔

متعلقہ عنوان :