نوشہرہ کلاں کابل ریور میں تجاوزات کیخلاف اپریشن پر مقامی تاجروں کا احتجاج مظاہرہ ، نوشہرہ مردان روڈ ٹریفک کیلئے بند

جمعہ 17 نومبر 2017 20:12

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) نوشہرہ کلاں کابل ریور میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا تجاوزات کے خلاف اپریشن کے خلاف مقامی تاجروں اور دکانداروں کا زبردست احتجاج مظاہرہ مظاہرین نے نوشہرہ مردان روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند رکھا جس پر صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل فوری طورپر موقع پر پہنچ گئے جہاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ پولیس نفری اور بھاری مشینری کے عملے کے ہمراہ مقامی دکانداروں کی دکانوں کے شٹرز اکھاڑ رہے تھے جس پر موقع پر موجود مظاہرین دکانداروں نے صوبائی وزیر ایکسائز میاں جمشیدالدین کاکاخیل اور ناظم حاجی اعجاز خان کو بتایا کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تجاوزات کے نام پر ہمارے مزدوری کے اڈے کو مسمار کررہا ہے اور رزق حلال کمانے سے محروم کررہے ہیں اور یہ اپریشن بغیر کسی نوٹس دئیے کیاجارہا ہے جس پر صوبائی وزیر ایکسائز میاں جمشیدالدین کاکاخیل سیخ پا ہوکر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر محسن حبیب پر برہم ہوکر برس پڑے اور مظاہرین تاجروں اور دکانداروں کو یقین دہانی کرائی کہ تجاوزات بھی ختم ہوں گے لیکن قانون کے دائرے میں کیونکہ موجودہ صوبائی حکومت کا مشن روزگار فراہم کرنا چھیننا نہیں صوبائی وزیر کی یقین دہانی کے بعد اپریشن ختم کیاگیا اور مظاہرین بھی منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :