رواں سال کے دوران فاٹامیں کوئی نیاپولیوکیس سامنے نہ آنا انتہائی اہم کامیابی ہے ، اس کامیابی کاتسلسل برقراررکھنے کیلئے کوششیں جاری رکھی

جائیں،گورنرخیبرپختونخوا کی پشاورمیں فاٹاپولیوٹاسک فورس اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت

جمعہ 17 نومبر 2017 20:12

رواں سال کے دوران فاٹامیں کوئی نیاپولیوکیس سامنے نہ آنا انتہائی اہم ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ رواں سال کے دوران فاٹامیں کوئی نیاپولیوکیس سامنے نہ آنا انتہائی اہم کامیابی ہے اورمتعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ اس کامیابی کاتسلسل برقراررکھنے کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں۔وہ جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں فاٹاپولیوٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

اجلاس میں نیشنل کوآرڈی نیٹر ایمرجنسی آپریشنل سنٹر ڈاکٹرصفدررانا ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹاسکندرقیوم، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر منیراعظم ،کوآرڈی نیٹرایمرجنسی آپریشن سنٹرفاٹا محمدزبیرخان، یونیسف پولیوچیف جان ایگبر،عالمی ادارہ صحت کے ٹیم لیڈر ڈاکٹرعابدی رحمن، نمائندہ بل اینڈملینڈاگیٹس فاؤنڈیشن ، کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز ، پولیٹیکل ایجنٹس اوردیگرمتعلقہ افسران اورنمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کوآرڈی نیٹرایمرجنسی آپریشن سنٹرفاٹانے انسدادپولیو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ آئندہ نسلوں کو پولیو سے بچانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیںاور رواں سال فاٹامیں پولیو کاکوئی کیس رپورٹ نہیں ہواہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انسداد پولیومہم کومزید موثربنانے کیلئے مہم میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنائی جائے۔

انہوں کہ فاٹا سے پولیو کا مکمل خاتمہ پورے پاکستان سے پولیو کاخاتمہ ہے اور مزیدکہاکہ فاٹا،خیبرپختونخوا اورپاکستان سے پولیو کامکمل خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے ۔ گورنرنے فاٹاسے پولیو کے خاتمے میں محکمہ صحت فاٹا،انسداد پولیوٹیموں اورسیکورٹی فورسز کے کردار کو سراہااور ہدایت کی اس کامیابی کو برقراررکھنے کیلئے مزید موثراقدامات اٹھائے جائیں۔ گورنرنے پولیوکے خاتمے کیلئے عالمی برادری کے تعاون کوبھی سراہا۔