ْ سرگودھا، عدالت نے مقدمہ قتلکے ملزم کو سزائے موت سنا دی،8 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا

جمعہ 17 نومبر 2017 20:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) ایڈیشنل جج سرگودھا جاوید اقبال رانجھا نے تھانہ شاہ پور صدر کے مقدمہ قتل میں ملوث ایک ملزم کو سزائے موت 30 سال قید سخت اور مجموعی طور پر 8 لاکھ روپے جرمانہ ادائیگی کا حکم دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ شاہپور صدر کے علاوہ بھکر بار میں 20 دسمبر 2014ء کو سابق رنجش پر ملزم حماد نے اپنے ساتھی محمد نواز کی مدد سے ایک مخالفین علی اعجاز، علی عمران نصراللہ اور شہباز کو کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

جن میں علی اعجاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ شاہپور صدر پولیس نے قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے مقدمہ کا چالان فاضل عدالت میں پیش کیا چنانچہ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم حماد کو علی اعجاز کے قتل کے جرم میں سزائے موت 5 لاکھ رو پے جرمانہ جبکہ علی عمران، شہباز اور نصراللہ کو زخمی کرنے کے جرم میں دس دس سال قید سخت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ مقدمہ میں ملوث دوسرے ملزم نواز کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :