سرگودھا میں خواتین تھانوں کا قیام کھٹائی میں پڑ گیا

جمعہ 17 نومبر 2017 20:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) پنجاب حکومت کی طرف سے سرگودھا میں خواتین کیئے ماڈل تھانہ کا قیام بھی کھٹائی میں پڑ گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے ضلع سرگودہا کی بڑھی ہوئی آبادی کے پیش نظر دو نئے تھانوں اور ایک خواتین کے ماڈل تھانہ کی منظوری کے باوجود کئی سال گزر گئے۔ مگر ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں دو نئے تھانوں کا قیام سیاسی دبائو کے باعث فائلوں تک محدود کردیا گیا اور اب خواتین کے تھانے کا قیام کا منصوبہ بھی کھٹائی میں ڈال دیا گیا۔ جو ضلع سرگودہا کی عوام کیلئے باعث تشویش ہے۔ ذرائع کے مطابق سرگودہا کے ارکان اسمبلی نہیں چاہتے کہ یہ تھانے قائم ہوں کیونکہ اس منصوبہ سے ان کی چودھراہٹ ختم ہوسکتی ہے کیونکہ ان کے حلقے کئے تھانوں میں تقسیم ہوجائیں گے۔ جس پر وہ رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔