چشتیاں کے عوام کا پرزور مطالبہ پورا ہو گیا، قصبہ ڈاہرانوالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری دے دی گئی

جمعہ 17 نومبر 2017 20:08

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء)حکومت پنجاب نے چشتیاں کے قصبہ ڈاہرانوالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے نئی تحصیل میں ہارون آباد کی دو قانون گوئیاں شامل کی گئی ہیں ڈاہرانوالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کی منظوری صوبائی حکام کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران دی گئی جس کی صدارت صوبائی وذیر قانون رانا ثناء اللہ نے کی مسلم لیگ ن کے راہنما و ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیرچیمہ نے میڈیا کو بتایاکہ ڈاہرانوالہ کو زرعی اجناس کی پیدوار کی بدولت پنجاب بھر میں بڑی اہمیت حاصل ہے اور علاقہ مذکورہ کی زرعی معیشت کے استحکام اور ہزاروں کسانوں کو مقامی سطح پر انتظامی و عدالتی و دیگر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے تحصیل کا درجہ دیا ہے اس طرح حکومت پنجاب نے علاقہ کے عوام کادریرنہ مطالبہ پوراکردیاہے ڈاہرانوالہ کو تحصیل کا درجہ ملنے سے ضلع بہاولنگر کو چھ تحصیلیں ہونے کی بناء پر پنجاب میں منفرد اعزاز حاصل ہو جائے گا ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری زاہد اکرم نے لاہور میں منعقدہ اجلاس میں خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،میاں حمزہ شہباز اور رانا ثناء اللہ و دیگر حکام کی جانب سے ڈاہرانوالہ کو تحصیل کا درجہ دینے کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ سے علاقہ کی محرومیوں کا خاتمہ اور ترقی ہوسکے گی ۔