صوبائی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ، متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی

ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 7 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 13 ارب 93کروڑ 62 لاکھ 27 ہزار روپے کی منظوری راولپنڈی میں ئورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے قیام کیلئے ایک ارب 13 کروڑ روپے مختص کر دئیے گئے

جمعہ 17 نومبر 2017 20:08

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کی31ویںاجلاس میں ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی 7 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 13 ارب 93کروڑ 62 لاکھ 27 ہزار روپے کی منظوری دی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کی31ویں اجلاس میں جن 7سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لٹریسی انٹر وینشنز کی تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن (پی سی II) کیلئے 2 کروڑ 67 لاکھ 95 ہزار روپے، صوبہ میں تحصیلوں کی سطح پر موبائل ہیلتھ یونٹس کے قیام (آئوٹ سارس) (ترمیمی) کیلئے 83 کروڑ 58 لاکھ 89 ہزار روپے، راولپنڈی میں انسٹیٹیوٹ یورولوجی اور ٹرانسپلانٹیشن کے قیام (ترمیمی) کیلئے 4 ارب 7 کروڑ 19 لاکھ 19 ہزار روپے، صوبہ پنجاب میں ادویات کی سپلائی چین کے سلسلہ میں میڈیکل سٹورز کے قیام کیلئے 1 ارب 13 کروڑ 82 لاکھ 60 ہزار روپے، ضلع سیالکوٹ میں سیالکوٹ ایمن آباد روڈ تا دھرم کوٹ لمبائی 37.20 کلومیٹر کو دو رویہ کرنے (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 12 کروڑ 11 لاکھ 74 ہزار روپے ، ضلع چنیوٹ میں چنیوٹ فیصل آباد روڈ (فیز I) لمبائی 10 کلومیٹر کو دو رویہ کرنے کیلئے 3 ارب 21 کروڑ 55 لاکھ 70 ہزار روپے اور صوبہ پنجاب میں ہیپا ٹائٹس کلینکس اور ٹیرشری کیس ہسپتالوں میں جی ون ڈیپارٹمنٹس کے قیام کیلئے 3 ارب 52 کروڑ 66 لاکھ 20 ہزار روپے شامل ہیں۔