لاہور میں100 سے زائد شادی ہالزکا خسارہ ظاہر کر کے کروڑوں روپے کی سیلز ٹیکس چوری کا انکشاف

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سیلز مانیٹر کرنے کیلئے 11ٹیمیں تشکیل دیدیں ‘ مانیٹرنگ سے سالانہ محصولات میں 48کروڑ روپے کا اضافہ ہو گا

جمعہ 17 نومبر 2017 20:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) صوبائی درالحکومت لاہور میں 100 سے زائد شادی ہالز کی جانب سے خسارہ ظاہر کر کے کروڑوں روپے کی سیلز ٹیکس چوری کا انکشاف‘پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شادی ہالز کی سیلز مانیٹر کرنے کیلئے 11ٹیمیں تشکیل دیدیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں 600 کے قریب شادی ہالز قائم ہیں ،ان میں سے تاحال 400شادی ہالز پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس نیٹ میں ہیں جن میں 300سے 3ہزار تک مہمانوں کی ضیافت کی گنجائش ہے ، ان ہالز میں 300اور زیادہ سے زیادہ 2ہزار روپے فی کس وصول کیے جاتے ہیں ،پی آر اے کو شادی ہالز سے سالانہ 30کروڑ ٹیکس جمع ہو رہا ہے تاہم رجسٹرڈ 100 سے زائد شادی ہالز ٹیکس بچانے کے لئے خسارہ ظاہر کررہے ہیں اور سیلز ٹیکس وصولی کے باوجود ادائیگی نہیں کرتے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے شادی ہالز کی سیلز مانیٹر کرنے کے لئے 11ٹیمیں تشکیل دیدیں جو اسسٹنٹ کمشنر الطاف حسین کی سربراہی میں مانیٹرنگ کریں گی اور مانیٹرنگ سے سالانہ محصولات میں 48کروڑ روپے کا اضافہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :