شیخوپورہ، صوبائی اراکین اسمبلی نے پنجاب سپیڈو بس سروس کا افتتاح کر دیا

جمعہ 17 نومبر 2017 20:06

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) ارکان پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول ،چودھری حسان ریاض نے پنجاب حکومت کے زیر انتظام چلنے والی پنجاب سپیڈو بس سروس کا افتتاح کر دیا بس سروس پی پی 164کے علاقہ را نا ٹائون سے لاہوریلوے اسٹیشن تک جا ئے گی اس سروس کے اجرا سے کالا شاہ کاکو ، رچنا ٹائون ، امامیہ کا لونی ،فیروز والہ کچہری اور شاہدرہ کے عوام کو بہترین سفری سہولت مہیا ہو گی اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے ارکان صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول ،چودھری حسان ریاض نے کہا کہ سپیڈو بس سروس شروع ہو نے سے ہزاروں طلبہ و طالبات ، ملازمین سمیت عام شہریوں کو جدید اور سستی سہولت دیکر دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ہے اب یہاں کے عوام کو بارش کے موسم میں کسی بھی سفری مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا خادم پنجاب شہباز شریف نے پنجاب سپیڈو بس کا تحفہ دیکر عوام کے دل جیت لئے ہیں اس موقع پر چیئر مین ایم سی فیروز والہ چودھری فرہاد بہادر، تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) حاجی مظفر احمد ظفر ، سید حامد علی شاہ ، چودھری متین احمد ، چودھری منیر بھٹی ،حاجی شاہد حیات بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :