دیہات صاف ہونے سے بیماریو ں سے نجات ملے گی اور دیہی زندگی میں بہتری آئے گی:شہباز شریف

صوبے میں’’ خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ،بلدیاتی اداروں کے ذریعے عملدرآمد کرایا جائے گا ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام ‘‘گائوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا،وزیر اعلی پنجاب

جمعہ 17 نومبر 2017 19:57

دیہات صاف ہونے سے بیماریو ں سے نجات ملے گی اور دیہی زندگی میں بہتری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں’’ خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا-اجلاس میں ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام ‘‘اورلوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے امور کا جائزہ لیا گیا- وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام ‘‘گائوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا-بلدیاتی اداروں کے ذریعے اس پروگرام پر عملدرآمد کرایا جائے گا-انہوںنے کہا کہ دیہات صاف ہونے سے بیماریو ں سے نجات ملے گی اور دیہی زندگی میں بہتری آئے گی -اس پروگرام کے ذریعے گائوں کی سطح پر صفائی کا موثر نظام متعارف کرایاجائے گا-وزیر اعلی نے کہا کہ شہروں کی طرح گائوں کو بھی صاف ستھرا بنانا ہماری ذمہ داری ہے اور اسی مقصد کے پیش نظر’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام ‘‘کے تحت یونین کونسل کی سطح پر گائوں میں صفائی کا نظام لایا جارہاہی-انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے ماحول میں زندگی بسر کرنا دیہی آبادی کا بھی حق ہے اور’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام ‘‘کے ذریعے یہ حق دیہی آبادی کودیں گی-وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ کو موثر انداز میں تلف کرنے کے لئے جامع طریقہ کار اپنایا جائی-انہوںنے کہا کہ پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے باقاعدہ تھرڈ پارٹی آڈٹ لازمی ہوگا-انہوںنے کہا کہ ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام ‘‘میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اضلاع کی حوصلہ افزائی کی جائے گی- انہوں نے کہا کہ دسمبر کے آخر تک دیہات میں ایک بار صفائی کے عمل کو مکمل کیاجائی- صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی پروگرام کے امور پر پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لے اوراس پروگرام پر عملدرآمد کرتے ہوئے دیہات کو بھی شہروں کی طرح صاف ستھرا بنانا ہی-صوبائی وزراء منشا اللہ بٹ، ملک ندیم کامران، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف، معاون خصوصی ملک محمد احمد خان، چیف سیکرٹری،لارڈ میئر لاہور ، چیئرمین ضلع کونسل نارووال ،چیئرمین ضلع کونسل فیصل آباد ، چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنر سرگودھا ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :