لاہور، منہاج القرآن کے راہنمائوں نے مینار پاکستان گرائونڈ میں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا
70انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں، ڈاکٹرطاہر القادری خطاب کرینگے کوئی پھول ٹوٹے گا نہ پتہ گرے گا، کانفرنس کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں:جواد حامد
جمعہ 17 نومبر 2017 19:57
(جاری ہے)
کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔
سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انتظامات کے لیے 70سے زائد انتظامی کمیٹیوں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے ۔مینار پاکستان کے پنڈال کو سجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ سرد موسم کے باوجود لاکھوں مردوخواتین،بزرگ و بچے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ منہاج القرآن کے وفد میں ملک امتیاز اعوان، سعید اختر، راجہ ندیم،چوہدری سلطان محمود، راشد منہاس، محب مجید،راشد شہزاد،ثناء اللہ،قیصر محمود،قاضی محمود اور عبد الحفیظ چوہدری شامل تھے۔ وفد نے مینار پاکستان میں 34ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور انتظامات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے۔ جواد حامد نے اپنی گفتگو میں کہا کہ عوامی تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے جملہ فورمز میزبان ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات اور تیاریوں میں تیزی لائی جارہی ہے ۔ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی عالمی میلاد کانفرنس کے لیے مینار پاکستان گرائونڈ میں سٹیج اور پنڈال کی تیاریوں کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ مردو خواتین کے لیے ہمیشہ کی طرح الگ الگ پنڈال بنائے جائیں گے۔ملک کے دیگر شہروں سے لاہور میں داخل ہونے والے قافلوں کی راہنمائی کے لیے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.