مظفر گڑھ ، دوسری تھل جیپ ریلی شروع،ایونٹ میں 80سے زائد جیپیں شریک

کوالیفائنگ مرحلہ تین کلومیٹرز پر مشتمل ہے جس کے بعد مین رائونڈ شروع ہوگا

جمعہ 17 نومبر 2017 19:56

مظفر گڑھ ، دوسری تھل جیپ ریلی شروع،ایونٹ میں 80سے زائد جیپیں شریک
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء)مظفر گڑھ میں دوسری تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ سنسنی سے بھرپور ایونٹ میں80سے زائد ریسرز شریک ہیں۔تھل کے ریتلے ٹریک پر جیپ ریلی کے کوالیفائنگ مرحلے کا آغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں ملک بھر سے 80 سے زائد ریسرز شریک ہیں۔ ریتلے اور دشوار ٹریک پر ڈرائیورز نے بھرپور مہارتیں دکھائیں اور ایک دوسرے پر سبقت کیلئے بھرپور محنت کی۔معروف قومی ڈرائیور نادر مگسی سمیت ریلی کے دیگر شرکا نے اس سال کے ٹریک کو چیلنجنگ قرار دیا۔ ایونٹ کا کوالیفائنگ مرحلہ 3 کلومیٹرز پر مشتمل ہے جس کے بعد مین رائونڈ شروع ہوگا۔۔