بھارتی ٹیم نے 7 برس بعد ہوم ٹیسٹ اننگز میں 50 یا کم سکور پر 5 وکٹیں گنوائیں

جمعہ 17 نومبر 2017 19:54

بھارتی ٹیم نے 7 برس بعد ہوم ٹیسٹ اننگز میں 50 یا کم سکور پر 5 وکٹیں گنوائیں
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) بھارت نے سری لنکا کے خلاف جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 50 رنز پر 5 وکٹیں گنوائیں، یہ گزشتہ 7 برس بعد پہلا موقع ہے کہ بھارت نے اپنی سرزمین پر ٹیسٹ اننگز میں 50 یا اس سے کم سکور پر 5 وکٹیں گنوائی ہوں، اس سے قبل آخری بار 2010ئ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اننگز میں 50 سے کم سکور پر آدھی بھارتی ٹیم آئوٹ ہو گئی تھی، یہ مجموعی طور پر 17 واں موقع ہے کہ بھارت نے ہوم ٹیسٹ اننگز میں پچاس یا اس سے کم سکور پر پانچ وکٹیں گنوائی ہوں۔۔

متعلقہ عنوان :