عمان ایئر کا کرایوں میں 47 فیصد کی رعایت کا اعلان

جمعہ 17 نومبر 2017 19:54

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) سلطنت عمان کے 47ویں قومی دن کے جشن کے موقع پر عمان ایئرنے منفرد اور شاندار دلچسپ پیش کش کا اعلان کردیاہے۔ا علان کردہ آفرز کے مطابق عمان ایئر سے 31مئی 2018تک سفر کرنے والوں کو 47فیصد تک رعائت سے فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ مسقط اور سلالہ سے آج سے لیکر 26نومبر تک بزنس کلاس کے لیے اپ گریڈ کرانے والے 47ویں مسافر کو 18کلوگرام کا اضافی بیگج الاونس،اٹھارہ نومبر تک اپنا سفر تعین کرنے پر حاصل رہے گا۔

عمانی کلینڈر میں قومی دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس دن کوخصوصی طور پر منانے کے لیے عمان ایئر نے اپنے کرایوں میں 47فیصد تک خصوصی ڈسکائونٹس کا اعلان کیا ہے، جس کی بکنگ 20نومبر تک کرواکر اس خصوصی آفر سے 31مئی 2018تک استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کے کسی بھی ملک کے سفر کے لیے خصوصی ڈسکاونٹس آفر مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور سلالہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بکنگ کرواکر حاصل کی جاسکتیں ہیں، بیرون ملک کی اس خصوصی آفرمیں Kozhikode(Calicut)، منیلا، جدہ، مدینہ ، دوحہ، سمیت تمام مقامی شہروں کا سفرشامل نہیں ہے۔

اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے عمان ایئر کے ڈپٹی سی ای او اورچیف کمرشل آفیسر عبدالرحمان البوسیدی کا کہنا تھا ہم عمان کے شہریوں اور باشندوں میں شمولیت رکھتے ہیں، ہمیں اپنے ملک کے دیگر شہریوں کی طرح قومی دن پر بہت خوشی ہے، اور عمان ایئر سلطنت عمان کے سلطان قبوس بن سعید کی دل کی گہرائیو ںسے شکرگزار ہے کہ انھوں نے ہمیشہ عمان ایئر کو اپنی سربراہی سے مستفیض فرمایا ہے، اور اس خصوصی دن کے موقع پر منفرد اور دلچسپ پیش کش اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ ہمیں اپنے ان معزز مہمانوں سے بے پنا محبت ہے۔

قومی دن کی مناسبت سے اعلان کی گئی پیش کش میں نہ صرف کرایوں میں 47فیصد ڈسکاونٹ شامل ہے، بلکہ18نومبر سے اپنی مسافت کا تعین کرنے پر منتخب مقامات کے لیے 18کلوگرام فری بیگج الاونس بھی شامل ہے، خصوصی آفرز کے حامل مقامات میں لندن، مانچیسٹر، ملن، زیوریخ، پیرس، میونخ، فرینکفرٹ، بینکاک، کوالالمپور، جکارتہ، منیلا، کویت، دبئی، ابوظہبی، اور بحرین ہیں، جبکہ مقامی شہروں میں خصاب اور سلالہ شامل ہیں۔

خوشخبری یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ عمان ایئر نے 18نومبر کو پیدا ہونے والے سفر کرنے والے مسافروں کو 18کلوگرام اضافی بیگج الاونس دینے کا بھی اعلان کیا ہے، جبکہ عمان ایئر کے مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بزنس کلاس لاونج میںسفر کرنے والے مسافروں کو ان فلائٹ ڈیوٹی میں 18فیصد ڈسکائونٹ دینے کابھی اعلان کیا ہے، عمان ایئر نے اٹھارہ نومبر 2017کو عمان ایئر کے Wi-Fiکے حامل ایئرکرافٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کو 47منٹس فری وائی فائی سروسز بھی دینے کا اعلان کیا ہے،جس کے ذریعے مسافر اپنے سفر کے تجربات سے اپنے اہل خانہ کو آگاہ کرسکیں گے، اس کے علاوہ مسقط اور سلالہ سے 47ویں مہمان کو یہ خصوصی سہولت دستیاب ہوگی کہ وہ اپنی کلاس کو بزنس کلاس سے اپ گریڈ کراسکتا ہے، یہ خصوصی آفر 13نومبر سے 26نومبر تک تمام 47ویں مسافر کو حاصل رہے گی۔

47ویں قومی دن کے جشن سے متعلق آفرز میں سندباد فریکوئنٹ فلائیر پروگرام کے صارفین کو بھی شمولیت کا حق حاصل رہے گا، سندباد کی نومبر کی لاٹری میں (Dunes)کے لیے دورات کے لیے فری رہائش اہتمام کیا گیا ہے، یہ خصوصی آفرز 30نومبر تک بذریعہ لاٹری انعام حاصل کرنے والے مسافروں کے لیے رکھی گئی ہے۔ عمان ایئر کے سندباد پروگرام کے لیے ایک اور خصوصی اور منفرد آفر کا بھی اعلان کیا گیا ہے، جس میں یکم نومبر2017سے 17دسمبر2017تک پہلے سے بکنگ کیے گئے ٹکٹس پر سفر کرنے والے مسافرخودبخود اس آفر کی لکی ڈرا میں شامل ہوجائیں گے، اس آفر میں 47,000میل کی مسافت کرنے والے دس خوش نصیب مسافروں کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی کیا جائے گا، 47,000مائلز کا حصہ بننے والے خوش نصیب مسافر کو عمان ایئر کی جانب سے اکانومی کلاس کا ریٹرن ٹکٹ دیا جائے گا جسے کسی دوسری مسافت کے لیے بزنس کلاس سے تبدیل کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :