پی ٹی سی ایل نے عطیہ خون کا ملک گیر ریکارڈ قائم کر دیا

سی ای او اور پریزڈنٹ ڈاکٹر دینیئل رٹز نے خون دے کر مہم کا آغاز کیا جس کے بعد تما م سی ایکس اوز اور اسٹاف نے بھرپور ساتھ دیا

جمعہ 17 نومبر 2017 19:50

پی ٹی سی ایل نے عطیہ خون کا ملک گیر ریکارڈ قائم کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) محفوظ خون کی فراہمی دنیا بھر میںایک چیلنج ہے جس کی وجہ سے خون کا عطیہ تمام عطیات میں سب سے قیمتی سمجھا جاتا ہے ۔ بد قسمتی سے پاکستان خون دینے والوں کی کمی کا شکار ہے۔ اس صورت حال کی وجہ سے پی ٹی سی ایل عطیہ خون کی ایک ملک گیر مہم- کا انعقاد اپنے رضاکار پروگرام کے تحت کیا ۔

اس مہم نے ملک بھر سے 9726مخیر عطیہ دینے والوں کو اکٹھا کیا جس کی وجہ سے ہزاروں مستحق لوگوں کو جینے کا موقع ملا ۔ اس سال کی سب سے بڑی عطیہ خون کی مہم کا انعقاد کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل نے ملک بھر میں خیبر سے مہران تک خون کے 100 کیمپ لگائے۔ جس میں اس نے اپنے ملازمیں ، اُن کی اہلِ خانہ اور کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کی ۔مہم کا آغاز 5000پنٹ جمع کرنے کے ٹارگٹ سے کیا گیا اس ضمن میں پی ٹی سی ایل نے خون جمع کرنے والی بہترین ایجنسی سے شراکت داری کی جن میں اے ایف آئی ٹی، تھیلیسیمیا سینٹر اور پاکستان ریڈ کریسٹ سوسائٹی اور مزید قابلِ بھروسہ زرائع شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

حیران کُن طور پرحاصل ہونے والے 9726پنٹس رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کی غمازی کر تے ہیں جو کہ ملک بھر میں شوشل میڈیا مہم ، آگاہی اجلاسوں ، ویڈیو پیغامات اور روڈ شوز کے زریعے کی گئی۔ جس میں عطیہ خون کے متعلق عام طور پر پائے جانے والے خدشات کی نفی کی گئی اور پہلی بار خون دینے والے بہت سے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔حتیٰ کہ وہ لوگ جنہوں نے خون دینے سے اجتناب کیا، اُنھوں نے بھی مثبت کردار ادا کیا۔

مہم کا باضابطہ آغاز سی ای او کی طرف سے کیا گیا جس کے بعد ادارے کے اعلیٰ عہدیداران نے مہم میں شرکت کر کے مثال قائم کی اور بعد ازاں تمام سطح کے ملازمین بشمول ڈرائیورز نے لا تعداد جانے بچانے کی اس مہم میں شرکت کی ۔ سید مظہر حسین چیف ہیومن ریسورسس پی ٹی سی ایل ،نے اس موقع پر کہا خون کی اس مہم میں جمع کیا جانے والا ایک پنٹ تین جانیں بچا ئے گا اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے پیاروں کی زندگی پر مثبت اثرات ڈالے گا۔

یہ سنگِ میل تمام لوگوں کی مشترکہ کوششوں سے حاصل ہوا ہے اس مہم کا بنیادی مقصد معاشرے میں رضاکارانہ جذبہ پیدا کرنا اور آگاہی پھیلانا ہے۔ سی ایس آر ناظم آباد نعمت اللہ خان نے اس موقع پر کہا ،-"میں نے بلڈ کینسر کے خلاف جنگ کر تے ہوئے تین بہن بھائی کھوئے ہیں میں خون بچانے والی اس شے کی قدر کو سمجھتا ہوں۔میں اُمید کرتا ہوں کہ میرا عطیہ کسی کی زندگی بچانے کے ساتھ ساتھ اس کے گھرانے کو بھی مکمل رکھے گا"۔پی ٹی سی ایل ملازمین کی طرف سے اس گراں قدر قدم نے زندگی بچانے کی میراث کو جنم دیا ہے، کیونکہ کمپنی نے اس مہم کو سالانہ حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ملازمین کے اس قدم نے بہت سارے مستحق لوگوں کے لیے جاری رہنے والی خون کی فراہمی کو ممکن بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :