گورنرسندھ محمد زبیر سے کویت کے قونصل جنرل کی ملاقات

باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں ،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کلیدی کردار ،باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 17 نومبر 2017 19:48

گورنرسندھ محمد زبیر سے کویت کے قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر سے کویت کے قونصل جنرل محمد عبداللہ الخالدی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک کویت باہمی تجارت،صوبہ میں سرمایہ کاری کے مواقعوں ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کلیدی کردار اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور کویت دو طرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں جو احترام ، مشترکہ مفادات ، بھائی چارہ اور اسلامی اخوت پر قائم ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی و تجارتی حب اور خطہ کا اہم شہر ہے،امن و امان کے قیام کے بعد یہاں سرمایہ کاری کے لئے حالات نہایت سازگار ہیں،کویت کے سرمایہ کار بھی ان مواقعوں سے فائدہ اٴْٹھائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک کویت اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے،موجودہ حکومت کے دور میں معیشت کے ہر شعبہ میں ترقی ہوئی ہے۔کویت کے قونصل جنرل محمد عبد اللہ نے کہا کہ صوبہ کی تعمیر و ترقی کے لئے تعاون جاری رکھیں گے،کوئی بھی بین الاقوامی کمپنی پاکستان جیسی بڑی مارکیٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی۔

متعلقہ عنوان :