پاکستان کی جانب سے ایران کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

جمعہ 17 نومبر 2017 19:48

پاکستان کی جانب سے ایران کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے ایران کے زلزلہ متاثرین کے لیی12 ٹن امددی سامانC-130 طیارہ کے ذریعے تہران روانہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

C-130 طیارہ نور خان ائیربیس سے 165 خیمے، 1050 کمبل، 200 ترپال،200 پلاسٹک کی چٹائیاںلیکر تہران پہنچ گیا ہے ۔ امدادی سامان کی کھیپ تہران ائیرپورٹ پر این ڈی ایم اے کی ٹیم نے ایرانی افسران کے حوالے کی اور پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

متعلقہ عنوان :