بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، راجشاہی کنگز نے سلہٹ سکسرز کو 7 وکٹوں سے ہرا کر دوسری کامیابی حاصل کرلی

ذاکر حسن نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

جمعہ 17 نومبر 2017 19:45

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ، راجشاہی کنگز نے سلہٹ سکسرز کو 7 وکٹوں سے ہرا ..
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں راجشاہی کنگز نے سلہٹ سکسرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم نے 147 رنز کا ہدف 17.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، ذاکر حسن نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کھیلے گئے لیگ کے 17 ویں میچ میں سلہٹ سکسرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، صابر رحمان 41 اور گونا تھلیکا 40 رنز بنا کر نمایاں رہے، ولیمز نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں راجشاہی کنگز نے مطلوبہ ہدف 18 ویں اوور کی تیسری گیند پر 3 وکٹوں پر حاصل کیا، ذاکر حسن نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، مومن الحق 42 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔

متعلقہ عنوان :