ریونیو کیسز جلد سے جلد نمٹا دئیے جائیں گے،قیصرخان

جمعہ 17 نومبر 2017 19:39

مردان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) سیکرٹری ون بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا قیصر خان نے کہا ہے کہ ریونیو کیسز کیلئے گائیڈ لائن چیف سیکرٹری اعظم خان کی ہدایات پر تیار کی گئی ہے جس کی رو سے ریونیو کیسز جلد سے جلد نمٹا دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر مردان ڈویژن کے آفس میں ڈویژنل سطح کے ریونیو آفیسرز ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اور اسسٹنٹ کمشنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری نے سختی سے ہدایات جاری کی ہے کہ ریونیو کیسز جلد از جلد روزانہ کی بنیاد پر نمٹا دئیے جائیں اور تمام افیسرز کو ہدایات ہیں کہ ان میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔