اسلام آباد تھانہ نون کی کارروائی ، جعلی اجازت ناموں پر کالے شیشوں والی گاڑیاں چلانے والے تین ملزمان گرفتار

جمعہ 17 نومبر 2017 19:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) اسلام آباد تھانہ نون نے کارروائی کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں جعلی اجازت ناموں پر کالے شیشوں والی گاڑیاں چلانے اور جعلی اجازت نامہ تیار کرنے والے تین ملزمان کوگرفتار کرکے جعلی اجازت نامے برآمد کر لئے، گاڑیوں کو بھی قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نون کی پولیس ٹیم نے کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران سپیشل چیکنگ جھنگی سیداں اور سیکٹر I-14 سے گاڑی نمبر LX-856 ٹیوٹا کرولا اور SLA-1070ٹیوٹا کرولا کو مشکوک جان کر روکا اور ڈرائیور سے کالے شیشوں سے متعلق دریافت کیا جس پر ڈرائیور نعمت اللہ سکنہ مہمند ایجنسی اور طاہر خان ولد دوست محمد سکنہ مہمند ایجنسی نے منسٹری کے جاری شدہ اجازت نامے پیش کئے جو تصدیق کروانے پر جعلی پائے گئے جن کے خلاف تھانہ نون میں مقدمات 198/17اور 200/17 زیر دفعہ 420/468/471 ت پ درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے اس دھندے میں ملوث تین ملزمان نعمت اللہ ،طاہر خان اور حسنین شاہ کو گرفتار کر لیا دیگر ملزمان کی گرفتار کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیںجن کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔ مزید برآںتھانہ کوہسار پولیس کے اے ایس آئی محمد رشید نے ملزم عاطف علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 25 ہزار روپے کا موبائل فون برآمد کیا۔ تھانہ بہارہ کہو پولیس کے محمد نواز سب انسپکٹر نے محمد قیصر کو گرفتار کر کے 10 لیٹر شراب برآمد کی ۔

متعلقہ عنوان :