Live Updates

علی امین گنڈا پورپرغلط الزامات،عمران خان کا داوڑ کنڈی کوپارٹی سے نکالنے کااعلان

داوڑ کنڈی ایک سال سے پارٹی کیخلاف بات کررہے ہیں،علی امین گنڈاپوراور پرویزخٹک پرغلط الزامات عائد کیے،پارٹی اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کرتے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 نومبر 2017 19:11

علی امین گنڈا پورپرغلط الزامات،عمران خان کا داوڑ کنڈی کوپارٹی سے نکالنے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 نومبر2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے داوڑکنڈی کوپارٹی سے نکالنے کااعلان کردیا،علی امین گنڈاپورپرغلط الزامات عائد کیے،انہیں پارٹی سے نکال رہے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایم این اے داوڑ خان کنڈی کیخلاف سخت ایکشن لے لیا ہے ۔عمران خان نے داوڑ کنڈی کوپارٹی سے نکالنے کااعلان کردیاہے۔

عمران خان نے داوڑ کنڈی کوشوکازنوٹس بھی جاری کیا، تاکہ وہ اپنا طور طریقہ بدل لیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ داوڑ کنڈی ایک سال سے پارٹی کیخلاف بات کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم این اے داوڑ کندڈی نے علی امین گنڈاپورپرغلط الزامات عائد کیے ہیں جس پرداوڑ کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ داوڑ کنڈی نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر بھی غلط الزامات لگائے۔

جبکہ پارٹی اجلاسوں میں بھی شرکت نہیں کرتے۔ تاہم بعض میڈیااطلاعات کے مطابق عمران خان نے داوڑ خان کنڈی کو پارٹی سے نکالنے کااعلان کردیاہے۔واضح رہے ایم این اے داوڑ خان کنڈی نے صوبائی وزیرپی ٹی آئی علی امین گنڈاپورپرالزامات عائد کیے تھے کہ ڈی آئی خان میں سولہ سالہ لڑکی کو9ملزمان کی طرف سے گلیوں میں گھسیٹ کربے حرمتی کی گئی۔جبکہ علی امین گنڈاپورملزمان کی سرپرستی کررہے ہیں۔ انہوں نے عمران خان سے مطالبہ کیاتھا کہ علی امین گنڈاپورکیخلاف کاروائی کی جائے اور ان سے وزارت بھی واپس لی جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات