وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا رکن صوبائی اسمبلی بخت بیدار سے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 17 نومبر 2017 19:38

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا رکن صوبائی اسمبلی بخت بیدار سے بھائی کی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے رکن صوبائی اسمبلی بخت بیدار سے اُن کے بھائی عبدالرحمن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ جمعہ کے روز ایم پی اے بخت بیدار سے ملے اور اُن کے بھائی کی وفات پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اُنہوںنے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دُعا کی کہ ا لله تعالیٰ غمزدہ لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔صوبائی وزیر حاجی حبیب الرحمن ،ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک اور ایم پی اے زرین گل اس موقع پر موجود تھے۔