صوابی ،پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کا اجلاس ،تحصیل لاہور کیلئے پین کابینہ کی تشکیل ،فواد خان صدر منتخب

جمعہ 17 نومبر 2017 19:37

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک تحصیل لاہو ر کا ایک اہم اجلاس دی مسلم کالج کے ڈائریکٹر جناب حسین احمد کے سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی جنرل سیکٹری پین عطاء الرحمن ،سنٹرل زون کیلئے پین کے امیدوارجناب فضل اللہ نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں تحصیل لاہور کیلئے پین کابینہ تشکیل دیا گیا۔

فواد خان صدر، فضل قدیم سینئر نائب صدر، حسین احمد جنرل سیکٹری جبکہ ملک درویش خان چیئرمین منتخب۔

(جاری ہے)

اجلاس میںتحصیل لاہورکے تمام نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اور تمام نے 4 دسمبر کو اپنا ووٹ پین کے امیدوار جناب فضل اللہ کے حق میں استعمال کرنے کا اعلان کیا۔مقررین نے کہا کہ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک پہلے کی طرح پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کے بہتری کے لئے کام کرتی رہی گی، ریگولیٹری اتھارٹی پر اب بھی ہمارے تحفظات ہیں۔ اجلاس میں پین کے ضلعی چیئرمین مزمل خان ،ضلعی صدر مظہرعلی ، اور تحصیل ٹوپی کے صدر فیض محمد اور ضلعی جنرل سیکٹری ساجد اعوان نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :