صوبائی،انسانی زندگی کیلئے صاف ستھرا ماحول نہایت ضروری ہے،ایس ڈی ایف او محکمہ وائلڈ لائف

جمعہ 17 نومبر 2017 19:37

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء)محکمہ وائلڈ لائف کے ایس ڈی ایف او کرامت شاہ نے کہا ہے کہ انسانی زندگی کیلئے صاف ستھرا ماحول نہایت ضروری ہے ،آبی حیات اور دیگر وائلڈ لائف ہماری حسن ہے اس کی بچائو نہایت ضروری اور ہم سب کی ذمہ داری ہے، وہ جمعہ کو گائوں تانو میں معززین علاقہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آبی حیات اور وائلڈ لائف کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بغیر لائسنس کا شکار سخت قانونی جرم ہے اور اس طرح کے غیرقانونی شکاریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ، اس موقع پر گائوں تانو کی سماجی شخصیت ملک نور الامین اور دیگر نے محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کو مکمل تعاون کا یقین دلایا جس پر کرامت شاہ ایس ڈی ایف او نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔