باجوڑایجنسی ،محکمہ زراعت کے زیر اہتمام زمینداروں میں گندم کے معیاری بیج کی مفت تقسیم کا آغاز ہوگیا،

مختلف علاقوں میں300ایکڑاراضی کیلئے مفت بیچ تقسیم کیا جائیگا

جمعہ 17 نومبر 2017 19:36

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) باجوڑایجنسی میں محکمہ زراعت کے زیر اہتمام زمینداروں میں گندم کے معیاری بیج کی مفت تقسیم کا آغاز ہوگیا،اس سلسلے میں ایک تقریب صدر مقام خار میں منعقدہوئی جس میں ایجنسی زراعت آفیسر عبدالقیوم مروت ، زراعت آفیسر عمران شاہ اور دیگر حکام نے شرکت کی محکمہ زراعت کے ایجنسی آفیسر عبدالقیوم مروت نے زمینداروں میںمفت گندم کی معیاری بیج کی تقسیم کا افتتاح کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زراعت آفیسر عمران شاہ نے میڈیا کوبتایا کہ اس بارباجوڑایجنسی کے مختلف علاقوں میں 300ایکڑاراضی کیلئے زمینداروں میں اعلیٰ معیار کے گندم کا بیج مفت تقسیم کیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ہمارے فیلڈ اسسٹنٹس زمینداروں کو مشورے دیں گے تاکہ وہ اس سے بہتر فوائد حاصل کرسکیں ۔ انھوں نے کہا کہ انتہائی محدود وسائل کی باوجودبھی محکمہ زراعت زمینداروں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔