Live Updates

تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اس ضمن میں بے شمار ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ،جنکی تکمیل سے عوامی مسائل میں کافی حد تک کمی آجائیگی،

پچھلی حکومتوں میں ٹھیکے بکتے اور کمیشن لئے جاتے تھے ،معیاری کام کے بارے میں کوئی نہیں پوچھتا تھا،صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان کا سیورج لائن منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 17 نومبر 2017 19:35

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہیں،اس ضمن میں بے شمار ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جنکی تکمیل سے عوامی مسائل میں کافی حد تک کمی آجائیگی،وہ جمعہ کو حلقہ پی کے 23 یونین کونسل بغدادہ میں 18ملین روپے کی لاگت سے بننے والے سیورج لائن اور بیوٹیفیکیشن منصوبوں کی افتتاحی تقرب سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر حلقہ پی کے 23کے سابق امیدوار عمر فاروق کاکا خیل ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل کونسل کے اراکین اور اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ یہ منصوبے 2مہینوں میں مکمل ہوجائیں گے، انکی تکمیل سے اہلیان بغدادہ کو سیورج لائن کا بہترین نظام ملے گا، جبکہ ان منصوبوں کی بہترین پلاننگ کی گئی ہے، پچھلے حکومتوں میں ٹھیکے بکتے تھے ، کمیشن لئے جاتے تھے اور معیاری کام کے بارے میں کوئی نہیں پوچھتا تھا، جبکہ پاکستان تحریک انصاف ہر چیز میرٹ پر کررہا ہے ،ٹینڈر کا شفاف نظام وضع ہے، اداروں سے سیاسی اثر و رسوخ ختم کردیا گیا ہے، ترقیاتی کاموں میں کمیشن ، رشوت اور خر د برد مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے،اب عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی یہی وجہ ہے کہ میرٹ کا نظام قائم ہے ، حقدار کو اس کا حق مل رہا ہے، ادارے صحیح کام کررہے ہیں ، بیماروں کو علاج کے بہترین سہولیات مل رہے ہیں ، جبکہ تعمیراتی کاموں کی تکمیل سے بھی لوگوں کے بہت اہم مسائل حل ہورہے ہیں ۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ جن منصوبوں کا آج افتتاح ہوا ہے ، ان منصوبوں کی تکمیل سے اہلیان بغدادہ کا دیرینہ مسئلہ حل ہوجائیگا اور اس علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوجائیگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات