ایم پی اے افتخار علی مشوانی کا ایس ڈی او تحت بھائی سرکل کے ہمراہ اپنے حلقہ میں واقع جی جی پی ایس غزکلے و کوٹ کا دورہ

سکول میںبچوں کی تعدا کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی کمرے کی تعمیرکر کا افتتاح ،مستحق طالبات کیلئے نقد 50ہزار روپے دینے کا اعلان

جمعہ 17 نومبر 2017 19:35

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء)ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے صبح سویرے ایس ڈی او تحت بھائی سرکل کے ہمراہ اپنے حلقہ میں واقع جی جی پی ایس غزکلے اور جی جی پی ایس کوٹ کا دورہ ، گورنمٹ گرلز پرائمری سکول غزکلے میں نصابی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیاگیا اور سکول ہذا میں نا مکمل سہولیات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

موقع پر متعلقہ حکام کو ھدایات جاری کردی کہ ان سہولیات کا فوری بندوبست کیاجائے، اس کے بعد ایم پی اے افتخارعلی مشوانی نے جی جی پی ایس کوٹ کا دوہ کیا ، سکول میںبچوں کی تعدا کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی کمرہ کی تعمیرکرنے کا حکم دیا تھا جن کا افتتاح کیاگیا ، سکول کے مختلف حصے دیکھے اور ساتھ ہی گروپ لیٹرین، فرنیچر کی فراہمی کیلئے محکمہ تعلیم کو آگاہ کیا ،چیئر مین ڈیڈک ایم پی اے افتخارعلی مشوانی نے نادا ر اور مستحق طالبات کے یونفارم کیلئے بھی نقد 50ہزار روپے کا اعلان کیا۔