تاجربرادری نہ صرف معاشرے کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے بلکہ خوشحالی و معاشی ترقی میں ان کا بنیادی کردار ہے ،

صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ، اس وقت سی پیک ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے عوام کی قسمت بدل جائیگی، سپیکر خیبر پختونخوااسمبلی اسدقیصر کا نومنتخب تاجران کی تقریب حلف برداری سے خطاب

جمعہ 17 نومبر 2017 19:35

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) سپیکر خیبر پختونخوااسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ تاجربرادری نہ صرف معاشرے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ معاشرے کی خوشحالی اور معاشی ترقی میں ان کا بنیادی کردار ہے ، صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے پی ٹی آئی کی حکومت نے عملی اقدامات اٹھائے ہیں ،اس وقت سی پیک ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے عوام کی قسمت بدل جائیگی ۔

وہ جمعہ کو ضلع کونسل صوابی کے ہال میں نومنتخب تاجران کے حلف برداری تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تاجر یونین کے عہدیداروں نے جو مسائل بیان کی ہے اس کیلئے قانون میں تبدیلی کی ضرورت بھی ہے جبکہ اس کے حل کیلئے ایک سپیشل کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی ،جس میں محکمہ فوڈ سمیت دیگر مجاز حکام بھی شامل ہونگے ، سرکاری سطح پر لوگوں کو روزگار کم ملتے ہیں اسلئے ہماری حکومت سی پیک کے منصوبے میں وفاق سے کئی میگا پراجیکٹس کی ڈیمانڈ کی ہے جبکہ بحیثیت سپیکر میں اس کے حصول کیلئے عدالت بھی گیا ہوں جس میں 23 نومبر کی تاریخ مقرر ہے ،سی پیک منصوبے میں پشاور اسلام آباد ریلوے لائن ،ڈی آئی خان روٹ جوکہ انڈس ہائی وے سے ملانے کا روٹ ہے کے علاوہ کرنل شیر انٹرچینج کے قریب سی پیک کے منصوبے میں پاک چائنہ کے تعاون سے پاکستان کا سب سے بڑا اکنامک زون بھی شامل ہے ،اس صنعتی زون کے قیام سے تیس لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے جبکہ سات عالمی کمپنیوں نے بھی اس حوالے سے رابطہ قائم کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں امن ہو وہاں کاروبار چلتا رہے گا ،ہمارا ملک اور خطے میں جو بدامنی ہے اس کی وجہ سے ہمارے صوبے میں کاروبار کو کافی نقصان پہنچا تھا ،ہماری حکومت نے اقتدار میں آکر صوبے میں صنعتوں کو بحال کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے صوبے میں امن کو بحال کردیا ،انہوں نے کہا کہ خوشحالی تب آئے گی جب لوگوں کو تعلیم ،صحت اور روزگار کے مواقع میسر ہو ، یہی وجہ ہے کہ صوابی میں ہم نے اس پر خصوصی توجہ دی ۔

متعلقہ عنوان :