سول کورٹ گلگت کے سٹینو گرافر ممتاز حسین مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہو گئے

جمعہ 17 نومبر 2017 19:23

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) سول کورٹ گلگت کے سٹینو گرافر ممتاز حسین مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہو گئے، انکے الوداعی کے موقع پر ضلع گلگت کے تمام سورل کورٹس کے ملازمین کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں سینئر سول جج گلگت محمد شریف ، سول جج محمد ذاکر ، سول جج فہد بن نقیب ، سول جج بشر الرحمن اور ملازمین نے شرکت کی اس موقع پر سینئر سول جج گلگت محمد شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملازم کی سروس کا اختتام سبکدوشی سے ہوتا ہے جو سروس کا لازمی اور حتمی حصہ ہے ۔

ممتاز حسین کو سبکدوشی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 42سال عدالت میں سروس کرکے ایمانداری اور خلوص کے ساتھ سبکدوش ہونا ممتاز حسین کیلئے اعزاز کی بات ہے امید ہے کہ موصوف مستقبل میں اپنے تجربات کو مد نظر رکھ کر باقی زندگی و بہتر انداز میں گزار یں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریڈر سول کورٹ 2گلگت عبدالرحیم نے ممتاز حسین کو سبکدوش پر مبارک باد دیتے ہوئے انکے خدمات کو سراہا تقریب کے اختتام پر سبکدوش ہونے والے سٹینو گرافر ممتاز حسین نے تمام ملازمین اور ججز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 42سال عدالت میں خدمات انجام دیکر الوداع ہونا میرے لئے قابل فخر ہے اور اس موقع پر تمام سول کورٹس گلگت کے ملازمین ججز کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے میرے سبکدوشی کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا ، تقریب کے آخر میں سینئر سول جج گلگت محمد شریف اور ریڈر عبدالرحیم نے ممتاز حسین کو ہار پہنا کر الوداع کیا ۔

متعلقہ عنوان :