Live Updates

اقتدار کا لالچی ٹولہ جلد اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے ،پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ دونوں ملکر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘اعجاز چوہدری

جمعہ 17 نومبر 2017 19:23

اقتدار کا لالچی ٹولہ جلد اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے ،پیپلز پارٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کی مایوس کن کارکردگی سے عوام بیزار ہو چکے ہے ، نواز شریف ٹولہ کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روز پی پی 153سے (ن) لیگ کے رہنما پروفیسر قیصر ملک کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی آڑ میں کسی کو بھی ملک کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہے جس کی حکمرانوں کو کوئی فکر نہیں ، اقتدار کا لالچی ٹولہ جلد اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے ،پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ دونوں ملکر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے عوام ان کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

بعدازاں اعجاز احمد چوہدری نے شبیر سیال اور فیاض بھٹی کے ہمراہ پی پی 154 اور 153کی مختلف کونسل کا دورہ کیا پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کی اور ممبر سازی مہم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

اعجاز احمد چوہدری پارٹی رہنما ملک سرور کے والد، عرفان عباسی کی بھابھی ،رائو شہاب الدین کے بہنوئی اور رانا مبارک علی کی ہمشیرہ کے انتقال پر انکے گھروں میں جا کر اظہار تعزیت کی اور مرحومین کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لئے صبر کی دعا کی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :