ایم کیوایم پاکستان کے رہنماڈاکٹر نوشاد شیخ کا قاتل گرفتار

ملزم شاہد ڈانسرکو حالی روڈ تھانے کی حدود سے گرفتارکیا گیا ہے، پولیس ذرائع

جمعہ 17 نومبر 2017 19:22

ایم کیوایم پاکستان کے رہنماڈاکٹر نوشاد شیخ کا قاتل گرفتار
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) پولیس نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماڈ اکٹر نوشاد شیخ کے قاتل کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹرنوشاد شیخ کا قاتل پکڑا گیا ۔ ملزم شاہد ڈانسرکو حالی روڈ تھانے کی حدود سے گرفتارکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حیدرآبادپولیس نے پریس کانفرنس میں ملزم کی گرفتاری ظاہرکرے گی۔یاد رہے کہ 25 اکتوبر کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد کو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔ڈاکٹرنوشادعرف دانش کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا، جب وہ بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر آرہے تھے، حملہ آوربغیرہیلمٹ تھے، ڈاکٹر نوشاد کو پانچ گولیاں لگی تھیں۔