سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی وخوشحالی کاعظیم منصوبہ ہے،اقبال ظفرجھگڑا

جمعہ 17 نومبر 2017 19:19

سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی وخوشحالی کاعظیم منصوبہ ہے،اقبال ظفرجھگڑا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاکہ سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی وخوشحالی کاعظیم منصوبہ ہے جس سے نہ صرف روزگارکے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ ملک بھی ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کے روز پشاورمیں انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹکٹس پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں انسٹیٹیوٹ آف آرکیٹکٹس پاکستان کے صدر ، چیئرمین انسٹیوٹ آف ارکٹیکٹس پاکستان پشاورچیپٹر ،انجینئرزاورمتعلقہ شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ گورنرنے کہاکہ سی پیک کی تکمیل سے ملک میں صنعتی بستیاں وجود میں آجائیں گی ۔ توانائی کے مختلف منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوجائیگا ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سی پیک سے عوامی معیاری زندگی بلندہوگی ، غربت کے خاتمے میں مددملے گی اور افراط زر پرقابو پایاجاسکے گا۔ گورنرنے کہاکہ انجینئرنگ کی ترقی میں IAP بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے نمائش کے انقعاد کوسراہتے ہوئے کہاکہ یہ انجینئرنگ سے وابستہ تمام متعلقہ شعبوں کی ترقی کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :