قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا سپر ایٹ مرحلہ 29 نومبر سے شروع ہوگا

جمعہ 17 نومبر 2017 19:12

قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا سپر ایٹ مرحلہ 29 نومبر سے شروع ہوگا
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا سپر ایٹ مرحلہ 29 نومبر سی16 دسمبر تک کھیلا جائے گا، آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ہر ٹیم 3,3 میچز کھیلے گی۔ 29 نومبر سے 2 دسمبر تک چار میچز کھیلے جائیں گے، گروپ اے میں سوئی ناردن کا مقابلہ ایچ بی ایل سے نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ہو گا، لاہور بلوز اور لاہور وائٹس کی ٹیمیں یو بی ایل گرائونڈ نمبر 1 کراچی میں مدمقابل ہوں گی، گروپ بی میں یو بی ایل اور سوئی سدرن گیس کا مقابلہ نیاز سٹیڈیم حیدر آباد میں ہو گا جبکہ کے آر ایل اور واپڈا کا میچ سٹیٹ بینک گرائونڈ کراچی میں شیڈول ہے۔

6 سے 9 دسمبر تک گروپ اے میں سوئی ناردرن اور لاہور وائٹس کا مقابلہ نیاز سٹیڈیم حیدر آباد میں ہو گا، لاہور بلوز اور ایچ بی ایل کا میچ سٹیٹ بینک گرائونڈ کراچی میں رکھا گیا ہے، گروپ بی میں یو بی ایل اور واپڈا کی ٹیمیں نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی، کے آر ایل اور سوئی سدرن گیس کا مقابلہ یو بی ایل گرائونڈ نمبر 1 کراچی میں ہو گا، 13 سے 16 دسمبر تک گروپ اے میں سوئی ناردرن اور لاہور بلوز کی ٹیمیں نیاز سٹیڈیم حیدر آباد میں آمنے سامنے ہوں گی، ایچ بی ایل اور لاہور وائٹس نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

گروپ بی میں یو بی ایل اور کے آر ایل کا مقابلہ یو بی ایل گرائونڈ نمبر 1 کراچی میں شیڈول ہے جبکہ سوئی سدرن گیس اور واپڈا کی ٹیمیں سٹیٹ بینک گرائونڈ پر مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کا فائنل 20 سے 24 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :