فیصل آباد:پولیس کے مختلف مقامات چھاپے

تین منشیات فروشوںکو گرفتار کرکے دوکلو گرام سے زائد چرس،30لیٹرشراب برآمد ، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج

جمعہ 17 نومبر 2017 19:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) پولیس نے مختلف مقامات چھاپے مار کر تین منشیات فروشوںکو گرفتار کرکے دوکلو گرام سے زائد چرس اور30لیٹرشراب برآمد کرلی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج ،آن لائن کے مطابق سی پی او فیصل آباد اطہر اسماعیل کی ہدایت پرتھانہ بلوچنی،تھا نہ سٹی جڑانوالہ اور تھانہ گلبرگ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپہ مارکربدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان خالد،اظہرعباس اورعابد علی کو گرفتارکیا ملزمان کے قبضہ سی2.300کلو گرام چرس اور 30لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے،سی پی او فیصل آبا د نے حکم دیا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے اور منشیات فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ،گشت کے نظام کو بہتر کیا جائے تاکہ جرائم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :