سی پی او فیصل آبا داطہراسماعیل کا سرکل سمندری کے چائنیزکیمپ کی سیکورٹی کا دورہ

سائٹ پر کام کرتے ہوئے اور دوران سفر تین لیئر سیکیورٹی کو ہمیشہ قائم رکھا جائے، متعلقہ افسران کو ہدایت

جمعہ 17 نومبر 2017 19:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء)سی پی او فیصل آبا داطہراسماعیل نے سرکل سمندری کے چائنیزکیمپ کی سیکورٹی کا دورہ کیا ،تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آبادنے سرکل سمندری کی حدود میں چائنیز کیمپ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سلمان غنی ،ایس ڈی پی او سرکل سمندری شاہد حسین ودیگر پولیس افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے چائینزکی سیکیورٹی کا خود جائزہ لیا ۔سی پی او نے چائنیز سیکیورٹی کے انچارج افسران،متعلقہ ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوزکو ہدایت کی کہ سائٹ پر کام کرتے ہوئے اور دوران سفر تین لیئر سیکیورٹی کو ہمیشہ قائم رکھا جائے ۔سی پی ا و فیصل آباد نے پولیس سیکیورٹی افسران کو تنبیہ کی کہ دوران سفر ایس او پی کے مطابق الرٹ ہوکر ڈیوٹی سر انجام دی جائے جو سیکیورٹی ادارہ اپنے فرائض منصبی میں غفلت کا مظاہرہ کرے گی اس کے بارے میں رپورٹ حسبِ ضابطہ سی پی او آفس بھجوائی جائے ۔