Live Updates

عمران خان کاایم این اے داورکنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 نومبر 2017 18:43

عمران خان کاایم این اے داورکنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 نومبر2017ء) عمران خان نے ایم این اے داورکنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے واقعے میں ایم این اے داور خان کنڈی کی جانب سے تحریک انصاف کے ایم پی اے علی امین گنڈاپور پر لگائے گئے الزامات کا نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

تمام معاملے کا جائزہ لینے کے بعد عمران خان نے ایم این اے داورکنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ داور خان کنڈی نے جھوٹ بول کر تمام معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی۔ علی امین گنڈا پور پر الزامات میں صداقت نظر نہیں آتی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :