کمانڈرسدرن کمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا آوران کا دورہ،آپریشنل امورکا جائزہ لیا

جمعہ 17 نومبر 2017 19:03

کمانڈرسدرن کمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا آوران کا دورہ،آپریشنل ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء)کمانڈرسدرن کمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا آوران کا دورہ،آپریشنل امورکا جائزہ لیا،آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈرسدرن کمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے آواران کا دورہ کیا کمانڈر سدرن کمان نے آپریشنل امورکا جائزہ لیا،عاصم باجوہ کانئے تعمیرکردہ گورنمنٹ گرلزہائی اسکول گجارکابھی دورہ کیا یہ اسکول زلزلے میں تباہ ہواجس کی دوبارہ تزئین وآرائش کی گئی پاک فوج نے اسکول کو ویگنیں،فرنیچر، کیمسٹری وبائیو لیب بھی مہیا کیںپاک فوج نے علاقے کی2 پرائمری اسکول بھی دوبارہ تعمیر کیے،آوران میں پاک فوج نے منی مارکیٹ،ووکیشنل ٹریننگ سینٹر بھی قائم کیا،کمانڈرسدرن کمان نے کہا کہ طلبامعیاری تعلیم اورپیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنے پرتوجہ دیں،