ضلع عمرکوٹ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے غیر قانونی پٹرول پمپس کھول گئے

فوری طور پر کریک ڈائون شروع کرکے سیل کرنے کا فیصلہ ، ڈپٹی کمشنر عمر کوٹ

جمعہ 17 نومبر 2017 18:59

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2017ء) ضلع عمرکوٹ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے غیر قانونی پیٹرول پمپس کھولے ہوئے ہیں جن کے خلاف فوری طور پر کریک ڈائون شروع کیا جا رہا ہے اور ایسے پیٹرول پمپس فوری طور پر سیل کئے جائیں گے ، ضلع کے پیٹرول پمپس پرغیر معیاری پیٹرول ، ایرانی پیٹرول اور غیر معیاری آئل کی فروخت کو فوری طور پرقانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے اپنے آفیس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طاہر میمن ،چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز ، پیٹرول پمپس کے مالکان اور پولیس آفیسران سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے دئے گئے احکامات پر بغیر کسی سیاسی دبائو کے تحت سخت سے سخت قانونی کاروائی اور جوبھی اس میں ملوث پایا گیا موقع پر ہی بھاری جرمانہ عائد کیا جائے اور کوئی بھی رعایت نہیں دی جائے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفیس سے جو (جے فارم ) اور این او سی اسٹوریج کے لیے یا جاتا ہے وہ صرف ان زمینداروں کے لیے ہوتاہے جن کی زمینیں پیٹرول پمپس سے 20 کلو میٹر دور ہوں اور وہ صرف محدور لیٹر تک کی گنجائیش اور اپنا مشینری کا سامان اور ٹریکٹر وغیرہ کے لیے ہوتی ہے لیکن ان لوگوں نے قطعی طور پر غلط فائدہ اٹھایا ہے اور غیر قانونی منی پیٹرول پمپس قائم کر لئے ہیں اس کے خلا ف سخت قانونی کاروائی کرکے پیٹرول پمپس سیل کئے جائے گے، انہوں نے مزید کہا پیٹرول کی مقرر کردہ قیمت سے بھی زیادہ وصولی اور پیٹرول پمپس کے میٹر درست نہ ہونے کی بھی بہت زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں اس سلسلے میں انہوں نے چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ پولیس آفیسران کے ہمراہ فوری طور پر چیکنگ کے عمل کو تیزی سے شروع کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کے دئے گے احکامات پر عملدآمد کروانے کے لیے جن بسوں ، کوسٹروں اور ہائی ایکس وین اور کرائے پر چلنے والی گاڑیوں میں لگی ہوئی سی این جی اور ایل پی جی کٹ کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈائون فوری طور پر شروع کیا جائے اور مہم کے دوران کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں کٹ لگی نظر آئی تو فوری طور پر اس کو اتار کر ضبط اور موقع پر ہی جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ ضلع کے تمام سی این جی پمپس کسی بھی صورت پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سی این جی نا بھریں اور اس میں سی این جی پمپس ملوث پایا گیا اس پر بھی جرمانہ اور پمپس سیل کیا جائے گا ۔

#