سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا تحریری حکمنامہ ..
تازہ ترین : 1
سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا تحریری ..

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 نومبر2017ء) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم حسین کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے ہے جبکہ ڈاکٹر عاصم نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے ۔ ڈاکٹر عاصم نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیاخط کے ہمراہ سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ بھی لگایا گیا ڈاکٹر عاصم حسین کی بیرون ملک روانگی کا معاملہ،ڈاکٹر عاصم کی جانب سے خط ایڈووکیٹ آن ریکارڈ چوہدری اختر علی نے لکھا ، خط میں کہا گیا کہ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے، ڈاکٹر عاصم نے اکیس نومبر کو علاج کیلئے برطانیہ جانا ہے، عدالتی احکامات کی روشنی میں نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/11/2017 - 18:59:03

اپنی رائے کا اظہار کریں