آرمی چیف سے افغان امور بارے چین کے خصوصی مندوب ڈینگ شی جن کی

ملاقات، دہشتگردی سے متعلق کوششوں ،پاک افغان سرحدی امور ،خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی کوششیں اور پاکستان کی قربانیاں قابل ستائش ہیں،ڈینگ شی جن

جمعہ 17 نومبر 2017 18:30

آرمی  چیف سے افغان امور بارے  چین کے خصوصی مندوب ڈینگ شی جن کی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان امورکے حوالے سے چین کے خصوصی مندوب ڈینگ شی جن نے ملاقات کی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کی کوششوں اور پاکستان کی قربانیوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی وزارت خارجہ میں افغان امور کے حوالے سے خصوصی مندوب ڈینگ شی جن نے ملاقات کی، ملاقات میں دہشتگردی سے متعلق کوششوں ،پاک افغان سرحدی امور ،خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی مندوب نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی کوششیں اور پاکستان کی قربانیاں قابل ستائش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :