گوجرخان، دولتالہ موڑ پر کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

جمعہ 17 نومبر 2017 18:25

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) دولتالہ موڑ کے مقام پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد عمران ولد محمد افسر سکنہ ماچھیہ نے تھانہ جاتلی میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے دوست شوکت ولد غلام محمد سکنہ باہولے کے ساتھ اپنے موٹرسائیکل ہنڈا 125 نمبر RIV 9448 پر دولتالہ سے واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ دولتالہ موڑ پر پہنچے تو سرخ رنگ کی مہران 9629 LOD جسے نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا ہمیں ٹکر مار دی۔

ہم دونوں موٹرسائیکل سے گرگئے۔ جس کے نتیجے میں میری بائیں ٹانگ جبکہ شوکت کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے زیر دفعہ 279/337G/427 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :