گوجرخان،اخبار فروش ارشد ملک انتقال کرگئے

جمعہ 17 نومبر 2017 18:25

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) اخبار فروش یونین کے رابطہ سیکرٹری ملک ارشد محمود گزشتہ روز اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کی صبح جب وہ حسب معمول اخبار مارکیٹ پہنچے اور اخبارات کی تقسیم کار میں مصروف تھے کہ انکی طبیعت اچانک بگڑ گئی ، ریسکیو 1122کے عملے نے انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔