گوجرخان، مقدمہ قتل کے اشتہاری ملزم کو 11سال بعد گرفتار کرلیا گیا

جمعہ 17 نومبر 2017 18:25

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) پولیس تھانہ گوجرخان نے مقدمہ قتل کے اشتہاری ملزم کو 11سال بعد گرفتار کرلیا۔ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ کلیوال سیداں کے رہائشی وقار عباس کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گوجرخان اشتیاق مسعود چیمہ کی اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سب انسپکٹر ملک نذر نے 2006ء کے مقدمہ قتل کے اشتہاری ملزم شاہد حسین نقوی کو گرفتار کرلیا۔

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 2006ء میں کلیوال سیداں کے رہائشی وقار عباس کو ساتھیوں کے ہمراہ قتل کرکے نعش نواحی قصبہ بوچیال کے قریب ویرانے میں پھینک دی تھی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ اس مقدمہ کے باقی اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی ہے جلد ہی ملزمان پولیس کی حراست میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :