اسلام آباد دھرنے والوں کے پیچھے شہباز شریف کا پورا پورا ہاتھ ہے،راؤف کلاسرا کا ..
تازہ ترین : 1

اسلام آباد دھرنے والوں کے پیچھے شہباز شریف کا پورا پورا ہاتھ ہے،راؤف کلاسرا کا دعویٰ

حلف نامہ میں ترمیم پروزراء کیخلاف سخت کاروائی کامطالبہ بھی شہبازشریف نے کیا،دھرنے والوں کیلئے گفتگو،تیاری اورمیٹریل سب شہبازشریف نے فراہم کیا،میں ہوا میں بات نہیں چھوڑ رہا،ثبوتوں کے ساتھ بتارہاہوں،نجی ٹی وی میں گفتگو

اسلام آباد دھرنے والوں کے پیچھے شہباز شریف کا پورا پورا ہاتھ ہے،راؤف ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 نومبر2017ء): سینئرصحافی راؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ والوں کیلئے گفتگو،تیاری ،ٹارگٹ اور میٹریل سب شہبازشریف نے فراہم کیا، میں ثبوتوں کے ساتھ یہ سب بتارہا ہوں ،ہوامیں بات نہیں چھوڑرہا۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ شہبازشریف نے تحریک لبیک یارسول اللہ کوخود سکیورٹی دے کرلاہورسے رخصت کیا ہے۔

ورنہ وہ لاہورمیں بھی ان کوروک سکتے تھے۔ لیکن شہبازشریف کوغصہ ہے کہ مجھے وزیراعظم یاپارٹی صدربنانے کا کہا لیکن نہیں بنایا۔ اسی طرح حکومت میں میری مرضی کے مطابق سلیکشن نہیں کی گئیں۔ ٹھیک ہے اگرہم نہیں توپھرشاہد خاقان بھی نہیں۔ لہذا شہبازشریف نے تحریک لبیک والوں کوپورا ٹارگٹ دیا اور بھڑکایا کہ وہاں جاؤاور فلاں فلاں کام کرو۔انہوں نے کہا کہ ورکرزکنونشن میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے نوازشریف کوٹارگٹ دیا کہ ختم نبوت ﷺ کی شق میں ترمیم کرنے والے جو وزراء ہیں ان کوفارغ کردیں اور ان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔

شہبازشریف نے یہ بات دو تین بارنوازشریف کوکہی ہے۔ تاہم شہبازشریف میں یہ جرات نہیں تھی کہ ایازصادق کا بھی نام لیں دیں کیونکہ وہ بھی اس کھیل میں شامل تھے۔ شہبازشریف کے مطالبے کے بعد وزیرقانون زاہد حامد نے شہبازشریف سے ملاقات بھی کی ۔ راؤف کلاسرانے دعویٰ کیا کہ میں ثبوتوں کے ساتھ یہ سب بتا رہا ہوں کہ دھرنے والوں کے پیچھے تمام کارنامہ شہبازشریف نے سرانجام دیاہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

اس خبر نوں پنجابی وچ پڑھو
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 18:15:42
Is shahbaz sharif behind tehreek labbaik dharna? analysis rauf klasra

Related : Shahbaz Sharif, Islamabad

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں