آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا راولپنڈی کور کا دورہ

لائن آف کنٹرول (ایل او سی)/لائن آف ایکچوئل کنٹیکٹ (ایل اے سی) پر موجودہ صورتحال کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی

جمعہ 17 نومبر 2017 18:05

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا راولپنڈی کور کا دورہ
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کور کا دورہ کیا جہاں انہیں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)/لائن آف ایکچوئل کنٹیکٹ (ایل اے سی) پر موجودہ صورتحال کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشنز کی عملی تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

آپریشنل تیاریوں اور بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے جواب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ ایل او سی/ایل اے سی سمیت اپنی مشرقی سرحد پر دائمی خطرہ کا مؤثر جواب دینے کیلئے اپنی تیاریوں سے غافل نہیں رہا جا سکتا۔ قبل ازیں کور کمانڈر 10 کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے کور ہیڈکوارٹر ز آمد پر آرمی چیف کا خیرمقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :