امریکی کانگریس نے 700 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا

جمعہ 17 نومبر 2017 18:04

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) امریکی کانگریس نے آئندہ برس کے دفاعی بجٹ کی منظوری دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کی طرف سے منظوری کے بعد سات سو بلین ڈالر کے اس دفاعی بل کو حتمی منظوری کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو روانہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس بجٹ میں صدر ٹرمپ کی ابتدائی تجاویز سے چھبیس بلین ڈالر سے زائد کی مختلف دفاعی ضروریات کو شامل کیا گیا ہے۔ سابق امریکی صدر اوباما کے منظور شدہ آخری دفاعی بجٹ کے مقابلے میں اس مرتبہ اس بجٹ کا حجم پندرہ فیصد زائد ہے۔ اس بجٹ کے تحت 626 بلین ڈالر دفاعی ضروریات کے لیے جب کہ بیرون امریکا دفاعی اخراجات کے لیے 66 بلین مختص کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :