یمن میں ایک دن میں 130 بچے موت کے منہ میں جا رہے ہیں،سیو دی چلڈرن

جمعہ 17 نومبر 2017 18:04

یمن میں ایک دن میں 130 بچے موت کے منہ میں جا رہے ہیں،سیو دی چلڈرن
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2017ء) یمن میں 2 سال سے زیادہ عرصے سے جاری خانہ جنگی کی وجہ سے ملک میں ہر روز کم از کم 130 بچے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی امدادی ادارے سیو دی چلڈرن کے جاری کردہ اعلان کے مطابق یمن میں 2 سال سے زیادہ عرصے سے جاری خانہ جنگی کی وجہ سے ملک میں ہر روز کم از کم 130 بچے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ادارے کے مطابق ملک میں صرف رواں سال میں 50 ہزار سے زائد بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ریاض پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن کی ایران کی حمایت کے حامل حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کے محاصرے پر بھی تنقید کرتے ہوئے ادارے نے کہا ہے کہ اس محاصرے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :