عید میلادالنبی ﷺ شایان شان اور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا،فل پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن

جمعہ 17 نومبر 2017 17:55

عید میلادالنبی ﷺ شایان شان اور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا،فل ..
میرپور خاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ 12ربیع الاوّل عید میلادالنبی ﷺ شایان ِ شان اور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا اس موقع پرفل پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے یہ بات انہوں نے عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دربارہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں امن کمیٹی کے اراکین مفتی شریف سعیدی،مولانا محمد بخش قادری،حافظ حفیظ الرحمان فیض،سید ضیا حیدر نقوی، واحد پہلوانی، مولانا مشتاق نقشبندی،قاری مطیع الرحمان قادری، مفتی ایوب سکندری اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ عید میلادالنبیﷺ بہتر انداز میں منانے کیلئے شہر اور جلوسو ں کی گذرگاہوں کی صفائی ستھرائی کرائی جائے ربیع الاوّ ل کی محفلوں کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے اور ہر سا ل کی طرح اس سال بھی عیدمیلادالنبی ﷺ سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے جس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ مذکورہ مسائل حل کرائے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے میونسپل افسران کو ہدایت کی کہ جلوسوں کی گذرگاہوں کی صفائی ستھرائی اور پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ٹریفک کی روانی ،پارکنگ کے نظام کو بہتر کیا جائے انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے ساتھ شہری دفاع کے رضا کار بھی موجود ہونگے اور اسسٹنٹ کمشنرز جلوسوں کی نگرانی کریں گے ڈپٹی کمشنر نے ضلعے کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ اپنی اپنی تحصیلوں میں عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میںمتعلقہ افسران، جلوسوں اورمحفلوں کے منتطمین سے میٹنگ کرکے ان کے خدشات اور مسائل حل کریں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ 12 ربیع الاوّل کے موقع پر ہسپتالوں میں ایمبولینس، پیرامیڈیکل اسٹاف اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں ضلع اور تحصیل سطح پر کنٹرول روم قائم کئے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنرنے علماء کرام سے کہا کہ وہ پیغامِ رحمت العالمین ﷺ کے سا تھ ساتھ مذہبی بھائی چارگی کو بھی فروغ دیں اجلاس میں ایس ایس پی نظیر احمد میر بحر نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ضلع میں1165پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دیں گے انہوں نے علماء کرام سے گذارش کی کہ وہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر سختی سے عمل کریں اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی فاروق جمیل درانی نے کہا کہ عید میلادالنبیﷺ کا دن تمام مسلمانوں کیلئے باعث فخر ہے اور یقین دلایا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر روشنی اور صفائی کے بہتر انتظامات کئے جائیں گے اس موقع پر ڈی ایس آر 34ونگ قاسم رینجرز امتیاز نیازی نے بتایا کہ 12ربیع الاوّل کے دن ضلع بھر میں رینجرز موبائل گشت کریں گی اس موقع پر امن کمیٹی کے کچھ اراکین نے مطالبہ کیا کہ موجودہ امن کمیٹی پر نظر ثانی کرکے ازسرِ نو کمیٹی تشکیل دی جائے اجلاس میں تمام تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :