پولیو سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کرناہم سب کی ذمے داری ہے،

ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد

جمعہ 17 نومبر 2017 17:55

نواب شاہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد نعمان صدیق لاٹکی نے کہا ہے کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے اسلئے ہم سب کی ذمے داری ہے کہ پولیو کی بیماری سے بچاؤ کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کریں تاکہ مستقبل کے نونہال اس موذی مر ض سے چھٹکارہ حاصل کر سکیں۔یہ بات انہوں نے دربارہال میں پولیو کے خلاف چار روزہ قومی مہم کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنران،محکمہ صحت ،پولیس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے د وران کوتاہی نہ برتیں انہوں نے محکمہ پولیس کے افسر کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 20 نومبر سے 23 نومبر 2017 تک جاری رہنے والی مہم میں 5سال کے تین لاکھ30ہزار 339بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیںگے جس کے لئے 852ٹیمیں تشکیل دی گئے ہیں جبکہ یونین کونسل سطح پر 62میڈیکل افسر اور 177ایریا انچارج مقرر کئے گئے ہیں تاکہ مقرر کردہ حدف مکمل کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :