صوابی، کالوخان پولیس نے رکشہ ڈرائیورکے اندھے قتل کا سرغ لگاکر کو قاتل کو گرفتار کرلیا

جمعہ 17 نومبر 2017 17:55

صوابی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2017ء) کالوخان پولیس نے رکشہ ڈرائیورکے اندھے قتل کا سرغ لگاتے ہوئے کو قاتل کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ ہفتہ کالوخان میں ملزم ثناء اللہ سکنہ کالوخان نے نوراسلام پر فائرنگ کرکے اپنے گھر کے سامنے قتل کیا تھا، وجہ عناد یہ کہ ملزم ثناء اللہ نے نوراسلام کو بطور ٹیکسی جانے کو کہا تھا مگر مقتول نے پہلے بچوں کو سکول تک پہنچانا تھا ،انکارکرنے پر مذکورہ ملزم آگ بگولا ہوگیا اور طیش میں آکرمقتول کو گھر کے سامنے ہی پستول سے فائرنگ کرکے قتل کیا، واقعے کا ڈی پی او صوابی سہیل خالد نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کرکے ڈی ایس پی رزڑ شاہ ممتاز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او کالوخان شفیع الرحمن خان کی تشکیل شدہ ٹیم نے کارروائی شروع کی، اے ایس آئی سبحان اللہ خان کو مخبر خاص کی اطلاع ملی کہ مذکورہ ملزم اپنے علاقہ میں موجود ہے جس پرسبحان اللہ خان بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثناء اللہ کو اپنے مکان میں گرفتار کرکے آلہٰ قتل برآمد کرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :